وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد انجام کو پہنچ چکا، پی ڈی ایم کو اپنے ایجنڈے کے حصول میں ناکامی ہوئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی پی اور ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، حکومت کے خاتمے کیلئے گھروں سے نکلنے والے واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
شاہ محمود نے کہا کہ پہلے دن کہا تھا لٹیروں کا غیر فطری اتحاد دیرپا چلتا نظر نہیں آتا، اپوزیشن کے پاس عوامی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاک بھارت تعلقات معمول پر آچکے ہیں اور تجارت کھل چکی ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات نارمل نہیں ہیں، حکومت کا واضح فیصلہ ہے پاکستان موجودہ حالات میں بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں کرے گا۔
Comments are closed.