پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے صدر مملکت عارف علوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ الحمداللّٰہ فاشسٹ حکومت سے قوم کی جان چھوٹ گئی۔
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ آئینی اور جمہوری طریقے سے سلیکٹیڈ کو پوری ٹیم سمیت واش آؤٹ کیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ صدر عارف علوی کو شہباز شریف سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لینا گوارا نہیں تو پھر استعفیٰ دیں۔
Comments are closed.