پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

پی ڈی ایم کا اسلام آباد میں دھرنا آج ہوگا

پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں آج اسلام آباد میں دھرنا دے گی، دھرنا سپریم کورٹ کے باہر ہوگا یا ریڈ زون کے باہر؟ حکومتی اتحاد ایک پیج پر نہیں آسکا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیغام دیا ہے کہ احتجاج ضرور کریں مگر مقام تبدیل کرلیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دھرنا پُرامن ہوگا، ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا، دھرنے کے مقام کا تعین صبح میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وہ اعلان کرچکے ہیں، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.