بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا مقصد پیپلز پارٹی سے جواب مانگنا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی میں تقسیم ہو گئی، ایوان بالا کے اجلاس سے پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کمرہ میں آزاد اپوزیشن کی جماعتوں کا مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

مسلم لیگ ن، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے۔

سینیٹ میں آزاد اپوزیشن کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے ساتھ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اور جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومت جماعت سے ووٹ کیوں حاصل کئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.