حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں آج حیدرآباد میں پاور شو کریں گی‘جلسے کی تیاریاں مکمل‘جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار‘ ہزاروں کرسیاں لگادی گئیں‘ شہر بھر میں پیپلزپارٹی کے پرچموں کی بہار‘ شہر بھر میں استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئے ‘پی پی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو‘ سمیت دیگر رہنماؤں کا جلسہ گاہ کا دورہ‘حیدرآباد ہٹڑی بائی پاس پر آج پی ڈی ایم اپنا پاور شو کرے گی ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دے دیے گئے جبکہ شہر میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں بلخصوص پیپلز پارٹی کے پرچموں کی بہار‘ تمام سرکاری اور نجی املاک پر جھنڈاے‘ بینرز لگائے جارہے ہیں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ قائم کیے گئے جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکنان پارٹی نغموں پر رقص اور ریلیاں نکال کر پاور شو کررہے۔
The post پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں آج حیدرآباد میں پاور شو کرینگی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.