وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) منہ کے بل جا گری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، سلیم سرور، غلام علی اصغر، افتخار حسین، احمد خان، امین اللّٰہ خان، مامون تارڑ اور محمد ارشد شامل تھے۔
ملاقات کے دوران عثمان بزدار کی جانب سے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
Comments are closed.