بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم سے نکلنے والے اپنا نقصان کریں گے، اکرم درانی

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم درانی کا کہنا ہے کہ جو بھی پی ڈی ایم سے نکلے گا وہ عوام کی ترجمانی نہیں کرے گا، نکلنے والے آئندہ الیکشن میں اپنا نقصان کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم درانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد سی ای سی کا اجلاس بلا کر ہمیں فیصلے سے آگاہ کر دے۔

اکرم درانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے مشاورت سے ہوئے ہیں، ضمنی انتخاب پر تمام جماعتیں متفق تھیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ پہلے تھا کہ ہم لانگ مارچ کریں گے، پھر اس کے بعد یہ نئی ڈیمانڈ آئی کہ استعفے دے کر لانگ مارچ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن ہم نے جیت لئے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، سینیٹ کا الیکشن گیلانی نے جیت لیا، عوام کی اکثریت حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔

اکرم درانی نے مزید کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت سے نجات دلائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی والے بھی کہتے ہیں ہم تین بڑی جماعتیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.