بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم سینیٹ اور ضمنی الیکشن کیلئے تیار نہیں تھی: شہلا رضا

سندھ وزیر برائے ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے لیے تیار ہی نہیں تھی بلکہ ہمارے کہنے پر الیکشن میں حصہ لیا۔

حیدر آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید شہلا رضا نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کُھل کر جماعت اسلامی سے ملاقات کی۔

شہلا رضا نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ نون نے ق لیگ سے سیٹ ایڈجسمینٹ کی لیکن ہم سے مشاورت نہیں کی۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ جب سے وزیر بنی ہوں، خواہش تھی خواتین کے لیے کام کروں۔

شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ دارالامان میں رہنے والی خواتین کے لیےکام کرنا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.