بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم رہنماؤں کے اعزاز میں مریم نواز کا ناشتہ

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جاتی امراء میں  اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماؤں کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناشتے میں اسپیشل کھانے تیار کیے گئے ہیں، ناشتے میں لاہوری مرغ چنے، داس کلچہ، دیسی گھی میں تیار آملیٹ، افغانی انڈہ اور سری پائے شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مہمانوں کے لیے ناشتے میں دیسی گھی میں بنی حلوہ پوری، مٹن چنے، مٹن کوفتے، پراٹھے بھی شامل ہیں۔

جاتی امراء میں مہمانوں کیلئے کشمیری چائے، پیڑے والی لسی اور فریش جوسز بھی تیار کیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کا وفد قمر زمان کائرہ کی قیادت میں جاتی امراء پہنچ گیا، پیپلز پارٹی کے وفد میں عزیز الرحمٰن چن، اسلم گل اور حسن مرتضی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.