ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پی ڈی ایم جلد گمنامی کی تاریکیوں میں کھو جائے گی: عثمان بزدار

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم جلد گمنامی کی تاریکیوں میں کھو جائے گی۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، جن کے دوران حلقوں کے مسائل کے حل اور سینیٹ الیکشن پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بدگمانیوں پر قائم ہے جس کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں اعتماد کا فقدان ہے۔

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ  یہ استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھی راہِ فرار اختیار کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.