جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے۔ دفاعی ادارے کے سربراہ کی تقرری کیلئے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ دفاعی ادارے کے سربراہ کی تقرری چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرز پر ہونی چاہیے۔ حکمران جماعتیں دفاعی اداروں کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ مکمل غیر جانبدار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔
Comments are closed.