بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم اجلاس: لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد:پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ اور اسمبلیوں سے استعفوں پر فیصلہ نہ کرسکے۔

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس منعقدہوا ، جس میں مولانا فضل الرحمن نے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز دی تھی ، جسے نواز شریف اور فضل الرحمن نے مشترکہ طور پر اسمبلیوں سے استعفے دینے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں شرکاء نے ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا، شرکاء نے ثاقب نثار کے معاملے کو ملک گیر سطح پر اٹھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو کا معاملہ قومی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارلیمانی سیاست پر زور دینے کی تجویز پیش کی جبکہ اجلاس میں شریک نہ ہونے والے اراکین کو شوکاز کا نوٹس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 33 قوانین پاس کرنا پارلیمانی روایات کے ساتھ مذاق ہے اور اس اجلاس میں ایسے قوانین پاس کیے گئے جو کسی اجلاس میں پیش نہیں ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.