ڈپٹی کمشنر خوشاب نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر 5 مئی کو پورے حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جاری عوامی رابطہ مہم آج رات 12 بجےختم ہوجائے گی جس کے بعد کسی امیدوار کو جلسہ، ریلی یا کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کے خلاف کارروائی ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخابات میں 8 امیدواروں کے درمیان الیکشن ہوگا جن میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، نون لیگ کے ملک معظم کلو، پیپلزپارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔
اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی شامل ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز سمیت پولنگ سامان ریٹرننگ آفیسر کو بھیج دیا گیا، صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان خوشاب پہنچ گئے ہیں۔
الیکشن انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ،رینجرز اور پولیس سے تبادلہ خیال جاری ہے۔
دوسری جانب ڈی سی خوشاب کی جانب سے اعلان کردہ چھٹی کا اطلاق صرف الیکشن ایریا میں لاگو ہوگا۔
Comments are closed.