بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی 7 سے کامیاب راجا صغیر کل ووٹ ڈال سکیں گے یا نہیں؟

کیا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک ووٹ کھٹائی میں پڑ گیا ہے؟ پی پی 7 سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار راجہ صغیر کل وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ ڈال سکیں گے یا نہیں؟

الیکشن کمیشن نے فیصلہ تو دے دیا، لیکن راجہ صغیر کی کامیابی کا نہ نوٹیفکیشن جاری ہوا، اور نہ ہی راجہ صغیر نے اب تک حلف اٹھایا ہے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ تو دے دیا، لیکن راجہ صغیر کی کامیابی کا نہ نوٹی فکیشن جاری ہوا، اور نہ ہی راجہ صغیر نے اب تک حلف اٹھایا ہے۔

 اس صورت حال میں سب کی نگاہیں الیکشن کمیشن پر ہیں، کہ کیا ن لیگ ایک ووٹ سے محروم رہ جائے گی؟

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل(جمعے) کو ہوگا،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز ہیں، جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے الیکشن کی دوڑ میں شامل دونوں امیدواروں نے اپنے اپنے ووٹروں پر پہرہ سخت کر دیا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 187ارکان اسمبلی ہوٹل منتقل ہوچکے ہیں۔

اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مطابق کل بروز جمعہ اسمبلی اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا، ڈپٹی اسپیکر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق صدارت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.