بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی 7 راولپنڈی: دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی درخواست پر تحریری فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی پی 7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہیں، انہوں  نے ہائی کورٹ کے سامنے غلط حقائق بیان کیے، شبیر اعوان نے الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کروا کے واپس لے لی تھی۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ تو دے دیا، لیکن راجہ صغیر کی کامیابی کا نہ نوٹی فکیشن جاری ہوا، اور نہ ہی راجہ صغیر نے اب تک حلف اٹھایا ہے۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ شبیر اعوان نے ہائی کورٹ میں کہا درخواست کو زیر غور نہیں لایا جارہا، شبیر اعوان کی 21 پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی کی درخواست آر او نے مسترد کی، شبیر اعوان نے یہ بات الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ سے چھپائی، پی ٹی آئی رہنما نے مادی حقائق بدنیتی کی بنیاد پر چھپائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں ووٹ کی دوبارہ گنتی کی کوئی درخواست زیر غور نہیں، درخواست گزار نے کہا کہ آر ٹی ایس بیٹھ گیا تھا جو استعمال ہی نہیں ہوا۔

درخواست گزار نے الیکشن کے دن بے ضابطگی کی کوئی شکایت نہیں کی، درخواست گزار نے عام الزامات لگائے، جو دوبارہ گنتی کروانے کے لیے ناکافی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.