بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی پی 38 سیالکوٹ: ن لیگی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

پنجاب اسمبلی حلقہ 38 سیالکوٹ پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں ن لیگ کی سیٹ پر پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب ہوگیا۔

پی پی 38 سیالکوٹ کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کے احسن سلیم بریار نے میدان مار لیا ہے۔

انہوں نے 60 ہزار 588 ووٹ لیے ہیں جبکہ مدمقابل ن لیگی امیدوار طارق سبحانی نے 53 ہزار ووٹ لیے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق احسن سلیم بریار نے ضمنی الیکشن میں مدمقابل طارق سبحانی کو 7 ہزار 117ووٹوں سے شکست دی ہے۔

یہ نشست پاکستان مسلم لیگ نون کے رکنِ صوبائی اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

اس سے قبل شام 5 بجتے ہی پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب پر پولنگ کا وقت ختم ہوا اور ووٹوں کی گنتی شروع کردی گی۔

سیالکوٹ میں بارش کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے آئی، اس دوران سیاسی کارکنوں میں تلخ کلامی کے کچھ واقعات بھی رونما ہوئے۔

پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، رینجرز کے جوانوں نے مشتعل کارکنان میں بیچ بچاؤ کرایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.