چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے لاہور کے حلقے پی پی 167 میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو آئی جی پنجاب سے رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
سکندر سلطان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب بلاتفریق ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب شفاف انکوائری کرواکر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیشں کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور انتظامیہ گن کلچر اور تشدد میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹیں۔
راجہ سکندر سلطان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے حلقہ پی پی 167 کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران ہونے والے فائرنگ اور تشدد کے واقعات پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments are closed.