اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

پی پی نے نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا اختیار شہباز شریف کو دیا تھا، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی پی پی نے نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا اختیار شہباز شریف کو دیا تھا۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے نگراں وزیراعظم کی تقرری سے متعلق پیپلز پارٹی کا مؤقف پیش کردیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرح نہیں تھی، جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہیے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پوری توجہ آئندہ عام انتخابات پر ہے، پیپلز پارٹی آئین اور قانون کے تحت انتخابات چاہتی ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا  کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کمیٹی کے ساتھ مل کر پانچ نام دیے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک، خیبر پختونخوا سے افضل خان کا نام دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.