منگل 27؍محرم الحرام 1445ھ 15؍اگست 2023ء

عبدالحنان شاہد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایمرجنگ پلیئر قرار

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کیا اور حنان شاہد نے اس کا فائدہ اٹھایا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حنان شاہد غیر معمولی پرفارمنس اور پوٹینشل کی وجہ سے ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ کے حقدار قرار پائے، ہاکی میں حنان شاہد کا مستقبل روشن ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی تھی اور بھارت میں ہونے والے اس ایونٹ میں قومی ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.