پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر رخسانہ زبیری نے سینیٹ میں سابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ اور موجودہ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی کارکردگی کی تعریف کر دی۔
سینیٹ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر رخسانہ زبیری کا کہنا تھا کہ شہر یار آفریدی جب وزیرِ مملکت برائے داخلہ تھے تو انہوں نے تھانوں کو چوکس کر رکھا تھا۔
رخسانہ زبیری کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کا اُس دور میں تھانوں کا اچانک وِزٹ معمول تھا۔
سینیٹر رخسانہ زبیری کا شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ وزیرِ داخلہ تو صرف اپوزیشن سے متعلق پیش گوئیوں میں مصروف رہتے ہیں۔
Comments are closed.