بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی MNAs کی جہانگیر ترین سے ملاقات

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این ایز صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

جہانگیر ترین اپنے پرانے دوست عمران خان سے دور ہوئے تو انھیں نئے دوست مل گئے۔

صاحبزادہ محبوب سلطان اور امیر سلطان نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی۔

اس موقع پر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تحریکِ انصاف کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

دونوں ایم این ایز نے یہ بھی کہا کہ ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے، مل کر پارٹی کے اندر سے جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.