پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی کی فتح ریاست مخالف لیگی بیانیے کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، جہاں سے ن لیگ جیتی وہ الیکشن شفاف، جہاں ہاری وہاں یہ دھاندلی کا راگ الاپتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں پی پی 51 کی سیٹ پی ٹی آئی نے 32 ہزار ووٹوں سے ہاری تھی، اس بار پی ٹی آئی نے 110 گنا زیادہ ووٹ لے کر یہ فرق صرف 4 ہزار کم ووٹوں پر لے آئی۔
انہوں نے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی کا مقابلہ صرف نون لیگ نہیں، بلکہ ساری پی ڈی ایم سے تھا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ، میاں جاوید لطیف، عظمٰی بخاری اورعطاء تارڑ اپوزیشن میں ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے، لیگی قیادت اپنے کرائے کے غنڈوں کے ساتھ بدمعاشیاں کرتے اور انتخابی عمل پر اثر انداز ہوتے رہے۔
Comments are closed.