پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ دھاندلی کی وجہ سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن سے پہلے این اے 249 کراچی سے 17 ہزار ووٹ دیگر شہروں کو منتقل کیئے گئے۔
پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا ہے کہ من پسند افسران کو محکمہ تعلیم سے پریذائڈنگ افسر بنا کر لایا گیا، پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کیئے۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ این اے 249 کے کئی پونگ اسٹیشنز پر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیئے گئے۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 249 کراچی کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے۔
Comments are closed.