بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کو 19 نشستیں ملنے کا امکان پیدا ہوگیا

سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کا عمل ختم ہوگیا ہے، گنتی جاری ہے اور کئی سییٹوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

حکمران جماعت تحریک انصاف کو سینیٹ انتخابات میں 19 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو سینیٹ انتخابات میں 7 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

بلوچستان عوام پارٹی (بی اے پی) کو سینیٹ انتخابات میں 6 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو سینیٹ انتخابات میں ایک نشست ملنے کا امکان ہے۔

سینیٹ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 1،1 نشست ملنے کا امکان ہے۔

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی سرگرم جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کو 3 نشستیں ملنے کا امکان ہے جبکہ اے این پی کو سینیٹ میں ایک سیٹ مل سکتی ہے۔

آزاد امیدواروں میں سے ایک کے سینیٹ انتخابات جیتنے کے امکانات ہیں جبکہ بی این پی مینگل کو ایوان بالا کے انتخاب میں 2 نشستیں مل سکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.