پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور میں ہونے والے جلسے پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف لاہور کی تنظیم کو خط لکھ دیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ منتظمین کو ہمیں حلف نامہ دینا ہوگا، کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں جلسہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیج کی سیکیورٹی بھی تحریک انصاف کی ذمہ داری ہوگی۔
لاہور کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پلان پولیس سے مل کر بنانا ہوگا تاکہ ٹریفک کا بہاؤ بہتر رہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے اس جلسے سے چیئرمین عمران خان سے خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ 24 اپریل کو ہوگا۔
Comments are closed.