جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

پی ٹی آئی کارکن عمران خان کے خطاب سے پہلے آپس میں لڑ پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن لانگ مارچ کے دوران آپس میں لڑ پڑے۔

پی ٹی آئی کارکن بجلی کا جھٹکا لگنے سے اونچائی سے نیچے گر کر بے ہوش ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے شہر چکوال میں پی ٹی آئی کارکنوں کا آپس میں جھگڑا ہوا، جہاں کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکے بھی برسائے۔

کارکنان کے دمیان جھگڑا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل ہوا۔

گزشتہ روز بھی فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے تھے، جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف لاٹھیوں اور کرسیوں کا استعمال کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.