رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناکامی ان کی سینیٹ میں ناکامی کا بڑا سبب بنتی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز پر ان کے ہی ممبران کو اعتراض ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سینیٹ میں ممبران کو عام انتخابات کی طرح ووٹ کا حق حاصل ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ آرٹیکل 226 کے تحت سینیٹ کا ووٹ خفیہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو ایسے امیدوار لانا چاہئیں جو پارٹی کے منشور سے وابستہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اگلا قدم ہوگا، پی ڈی ا یم ایک تحریک ہے جو چلتی رہے گی۔
Comments are closed.