پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے حکام نے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو پارٹی قائد کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات نہیں کرنے دی۔
سابق وفاقی وزیر عمر ایوب، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر، علی نواز اعوان راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
عمر ایوب نے کہا کہ بدقسمتی سے جیل انتظامیہ نے شہبازگل سے ملاقات نہیں ہونے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے، پارٹی رہنما کو طبی معائنے کےلیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
عامر ڈوگر نے الزام لگایا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے حکم پر ہماری ملاقات شہباز گل سے نہیں ہونے دی گئی۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ نواز شریف مریم نواز جیل میں تھے تو روز ن لیگ والے ملاقات کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا اور اب طبی معائنے کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.