وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فیٹف پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار ہے تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا، ورنہ عمران تو اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ شخصیت ہے جس کے بارے میں ان کے اپنے لوگ معلومات فراہم کر رہے تھے کہ وہ پاگل آدمی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران نے اپنی مرضی کے جج بناکر اپوزیشن کو سزائیں دینے کا پروگرام بنایا ہوا تھا، عمران خان کو ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔
Comments are closed.