پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی، چیف جسٹس درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی انسٹیٹیوشن برانچ کا عملہ چھٹی کے بعد دوبارہ ہائی کورٹ پہنچ گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زمین پر قبضے کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم انہیں گرفتار کرنے اسلام آباد پہنچی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے بھی اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے شیری مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
Comments are closed.