بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی اے پی کا پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بی اے پی کے 16 ارکان نے شرکت کی، اس موقع پر تحریک کے مسودے پر دستخط کرنے والے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی کے 7 ارکان کے دستخط کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی کابینہ سے پی ٹی آئی کے مبین خان خلجی، مشیر نعمت اللہ زہری، اے این پی کے ملک نعیم بازئی کو فارغ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارٹی ارکان کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنا آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی ہے، منحرف اراکین کا یہ غیر آئینی اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

آئین و قانون و عدالت کے فیصلے کے مطابق منحرف اراکین کا ووٹ نہیں گنا جائے گا اور وہ ڈی سیٹ بھی ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.