بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی نے حلیم عادل سے متعلق سندھ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروادی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی نے تحریک استحقاق سندھ اسمبلی میں جمع کروادی، تحریک استحقاق حلیم عادل سے  متعلق آئی جی سندھ مشتاق مہر پرجمع کروائی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے  پولیس کے  رویے پر تحریک استحقاق جمع کروادی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ آئی جی سندھ کو تبدیل کیا جائے، پولیس کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ ریاست کی ملازمت کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی پولیس کے رویے پر کل احتجاج کریں گے۔

سعید آفریدی نے کہا کہ ہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی تو سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاج کریں گے۔

پی ٹی آئی ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی اورچیف سیکریٹری کو ہٹایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.