گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں کسی قسم کی تقسیم نہیں، حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کو میرٹ پر سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
لاہور میں وفاقی وزیر شفقت محمود اور پاکستان تحریکِ انصاف کے سیینٹ کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے بڑی محنت سے ملک کی معیشت کو ناصرف سنبھالا ہے بلکہ صحیح سمت میں بھی ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد ہمارے پرانے ساتھی ہیں، انہوں نے ارکانِ اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔
پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) متحد ہے۔
Comments are closed.