لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں میڈیا ورکرز پر تشدد کیا گیا۔
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے رپورٹرز، کیمرامینوں اور فوٹو گرافروں سے مار پیٹ اور کام میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کی ہے۔
دنیا ٹی وی، ٹوئنٹی فور نیوز، سماء نیوز اور آج نیوز سمیت دیگر چینلز کی گاڑیوں، ڈی ایس این جیز اور اسلام آباد میں جیو نیوز کے دفتر پر حملے اور پتھراؤ کرکے املاک کو نقصان پہنچانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ایمنڈ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے کارکنوں کو میڈیا ہاؤسز اور ورکرز کو نقصان نہ پہنچانے کی واضح ہدایات جاری کریں۔
صحافیوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ میڈیا سے متعلق اشتعال انگیز گفتگو سے گریز کیا جائے، ایمنڈ نے حکومت سے بھی میڈیا ہاؤس، صحافیوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.