پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کی گرفتاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔
عمران خان نے علی زیدی اور عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے رکنِ صوبائی اسمبلی شبیر قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔
پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق عمران خان نے سندھ میں پولیس گردی کی مذمت کی۔
اسی طرح عمران خان نے لاہور کے مقامی رہنما خالد گجر کو بھی ٹیلی فون کر کے ان سے فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے بیٹے کی خیریت دریافت کی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کو فروغ دے رہی ہیں، کسی مہذب جمہوری ملک میں پولیس کے ذریعے ایسی کارروائیوں کی گنجائش نہیں ہوتی۔
عمران خان نے کہا کہ قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک عملاً انارکی کی جانب دھکیلا جارہا ہے، اس فسطائی کلچر سے نجات کے لیے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی اہم ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک ہی سے سندھ اور پنجاب غنڈہ راج سے نجات پائیں گے۔
Comments are closed.