وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تحریک انصاف کی حکومت منحوس قرار دے دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت اتنی منحوس ہے کہ کسی کے لیے بھی اچھی نہیں ہے۔
کراچی میں تقریب اور میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ 30 جون تک بجلی 5 روپے مزید مہنگی ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا بھوت جب لوگوں کے سروں سے اترے گا تب تک ملک میں کوئی غریب زندہ نہیں رہے گا۔
وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایما پر نئے پاکستان میں 1200 ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام پر لگنے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت غریبوں اور نواز شریف کی حکومت سرمایہ داروں کے لیے اچھی قرار دی جاتی رہی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کےلیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے، حکمران جماعت کو حالیہ انتخابات میں 2 مقامات پر انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Comments are closed.