مظفر آباد کے ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاسی کارکنوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ اور گھونسے مارے۔
پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کارکن کی مدعیت میں پی ٹی آئی کارکن سدھیر مغل کےخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قائد حزب اختلاف کے خلاف ریمارکس پر پیپلزپارٹی نے احتجاج بھی کیا تھا۔
Comments are closed.