پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہر ریڈ لائن کراس کرچکی ہے۔
پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس کے بعد شیری رحمان نے پریس کانفرنس کی اور پارٹی کی سی ای سی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سی ای سی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ پی ٹی آئی ہر ریڈ لائن کراس کرچکی ہے۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت حملے ہوئے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ان واقعات کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہمارے لیے یہ دیکھنا مشکل ہے، ہم نے قربانیاں دیں اور یہ اپنی انا کے لیے ملک جلائیں۔
شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر بطور سیاسی جماعت پابندی سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔
دوسری طرف پی پی سی ای سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کو دہائیوں تک سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا مگر پی پی نے کبھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا۔
Comments are closed.