امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی انتخابی اصلاحات کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی سے الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پی ٹی آئی کی الیکشن ریفارمز قبول نہیں ہیں، اصلاحات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ضروری ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام متحد ہو کر ’اسٹیٹس کو‘ کو چیلنج کریں، اشرافیہ سے نجات کے لیے پُرامن جمہوری جدوجہد وقت کا تقاضا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑے قومی اداروں اور میڈیا پر کنٹرول چاہتی ہے، حکومت سوا 3 سال میں کسی شعبے میں بہتری نہیں لاسکی۔
Comments are closed.