جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔

علی ظفر اور قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے بل پر بات کرنے کی کوشش کی۔

چیرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو بات کرنے سے روک دیا اور کہاکہ وقفہ سوالات پہلے مکمل ہو جانے دیں۔

انہوں نے کہاکہ میں بل اس وقت تک زیر غور نہیں لاؤں گا جب تک آپ بل پر بات نہ کر لیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے معاملے پر سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سینیٹ میں مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈ ہے کہ بل کو کمیٹی میں بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کی منظوری دی گئی تھی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو آج ہی سینیٹ میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ سپریم کورٹ میں مداخلت تب ہوتی جب کسی اجنبی کو اختیار میں شامل کرتے، سپریم کورٹ کے اختیار میں کوئی تحریف نہیں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.