جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

پنجاب،کے پی انتخابات: وزیرِ اعظم نے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل منصور عثمان کو طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طلب کرتے ہی اٹارنی جنرل منصور عثمان سپریم کورٹ سے وزیرِ اعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے زیرِ سماعت مقدمے پر ہدایات لیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ انتخابات کے التواء کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے گزشتہ روز انتخابات کے التواء کے کیس میں اٹارنی جنرل کو وزیرِ اعظم سے معاملے پر ہدایات لینے کے لیے کہا تھا۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج پھر ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.