پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکرات سے متعلق رپورٹ آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
سینیٹر علی ظفر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی رپورٹ آج عدالت میں جمع کرا رہے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو رپورٹ میں بتا دیں گے کہ مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کیے گئے۔
حکومتی اتحاد اور تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی گزشتہ روز بریک تھرو کے بغیر ختم ہو گیا۔
دونوں فریقین کے درمیان ملک بھر میں ایک دن الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل پر اتفاق نہ ہو سکا۔
Comments are closed.