جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

امریکا، پاکستانی سفارتخانے کی ملکیت عمارت کا بلڈنگ کوڈ تبدیل

امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت عمارت کا بلڈنگ کوڈ بدل دیا گیا۔

تاریخی عمارت کو بلڈنگ کوڈ کی کلاس تین سے کلاس چار میں ڈال دیا گیا۔

عمارت مخدوش حالت میں ہے، گرنے کا خطرہ، لوکل گورنمنٹ کی طرف سے عمارت پر نوٹس لگا دیا گیا۔

عمارت پر ٹیکس بھی مزید بڑھ گیا، عمارت کا سفارتی درجہ 2018 میں ختم کر دیا گیا تھا۔

اس تاریخی عمارت کو نیلام کیا جانا تھا، لیکن جنوری میں نیلامی روک دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ مذکورہ عمارت 15 برسوں سے خالی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.