جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج کراچی میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو 5 میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے تینوں ون ڈے میں کیویز کو زیر کرکے 5 میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

سیریز جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم بھی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگلے دونوں میچز میں بینچ اسٹرینتھ کو آزمائیں گے۔

پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے افتخار احمد، شان مسعود اور احسان اللّٰہ کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کیوی ٹیم نے بھی جمعرات کو آرام کو ترجیح دی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دن ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.