لاہور میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آگئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت تشدد سے ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اس کے جسم پر تشدد کے نشان تھے۔
علی بلال کا پوسٹ مارٹم کل رات کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی کے مشتعل افراد کی پولیس سے ہنگامہ آرائی کے دوران کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کیا، ڈنڈے برسائے جس سے 13 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کارکن بلال کی ہلاکت کی ذمے دار کٹھ پتلی نگراں حکومت ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ کارکن بھی ہمارا جاں بحق ہوا مقدمہ بھی ہمارے خلاف درج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ سے ایسے مقدموں کے اندراج کی ہی توقع ہے۔
Comments are closed.