جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

سچی محبت، خاوند نے گردہ دے کر اہلیہ کی زندگی بچا لی

سچی محبت کی کہانی، خاوند نے گردہ عطیہ کرکے اہلیہ کی زندگی بچا لی۔

37 سالہ ماریہ تھریسا پچھلے 6 سال سے ڈائیلسز کروا رہی تھیں، ان کے 38 سالہ خاوند فریڈرک ویلیئنٹے کے ساتھ دو بچے ہیں، دونوں کی شادی کو 9 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ماریہ کا تعلق فلپائنز سے ہے، وہ بطور سیلز ایگزیکٹیو کام کرتی تھیں۔

حمل کے دوران انہیں Pre-eclampsia ہوا جس میں بلند فشار خون کی وجہ سے گردے متاثر ہوجاتے ہیں۔

ہفتے میں دو بار ماریہ کا ڈائیلسز ہوتا تھا لیکن تکلیف کا مستقل حل گردے کی پیوندکاری ہی تھا۔

2 مارچ کو برجیل میڈیکل سٹی میں ماریہ کو ان کے خاوند کا گردہ لگا دیا گیا۔

سرجری کے بعد ماریہ نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میرے پاس صرف فریڈرک کا دل تھا، اب ان کا گردہ بھی میرے پاس ہے۔

ماریہ اور فریڈرک کی محبت 2010 میں شروع ہوئی، دونوں 2015 کے دوران متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے۔

یو اے ای آنے کے بعد دونوں نے راہیں جدا کرلیں لیکن اتفاقاً کچھ عرصے بعد ماریہ کو معلوم ہوا کہ فریڈرک اسی دفتر میں کام کرتے ہیں جہاں وہ ملازمت کرتی ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.