پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 ارکان سندھ اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی۔
پارٹی اعلامیہ کے مطابق شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
معطل کیے گئے ارکان میں رابعہ اظفر، بلال غفار، عمر عماری، ڈاکٹر سنجے، علی عزیز جی جی شامل ہیں۔
دیگر معطل ارکان میں ڈاکٹر عمران شاہ، دیوان سچ آنند،کریم بخش گبول کا نام بھی شامل ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ عباس جعفری کی پارٹی کی بنیادی رکنیت پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.