پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے محسن نقوی کی پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کو مسترد کردیا۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ محسن نقوی جیسے متنازع شخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے کبھی مایوس نہیں کیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔
Comments are closed.