منگل9؍ذیقعد 1444ھ30؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی منحرف اراکین کی چوہدری سرور سے ملاقاتیں، ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ لی

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) چوہدری سرور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کرکے آئندہ انتخابات کےلیے پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ لی۔ 

اس موقع پر چوہدری سروری کا کہنا تھا کہ جو زبان دوں گا اس کی لاج رکھوں گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے جس سے جو وعدہ کیا اس کو ہر قیمت پر نبھایا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ مشاورت کریں گے کہ کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹ فائدہ مند ہے یا علیحدہ الیکشن؟ 

ان ملاقاتوں کے بعد چوہدری سرور نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ چوہدری سرور کی سربراہی میں پارٹی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی منحرف اراکین سے رابطوں پر مشاورت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.