بدھ 10؍ذیقعد 1444ھ31؍مئی 2023ء

شہریار آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کے آرڈر جاری کردیے ہیں۔

پولیس شہریار آفریدی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.